پولیس پر حملہ اور پتھراؤ کے معاملے میں چار ملزم گرفتار، جیل بھیجے گئے
نوادہ، 12 نومبر(ہ س)۔ بہار کے نوادہ ضلع کے وار ث علی گنج تھانہ علاقے کے سوہری پورگاؤں میں پولیس ٹیم پر حملہ اور پتھراؤ کرکے گرفتار ملزمین کو چھڑانے کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار نامزد ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ تمام ملزمین کو عدالت
پولیس پر حملہ اور پتھراؤ کے معاملے میں چار ملزم گرفتار، جیل بھیجے گئے


نوادہ، 12 نومبر(ہ س)۔ بہار کے نوادہ ضلع کے وار ث علی گنج تھانہ علاقے کے سوہری پورگاؤں میں پولیس ٹیم پر حملہ اور پتھراؤ کرکے گرفتار ملزمین کو چھڑانے کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار نامزد ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ تمام ملزمین کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز نوادہ سائبر پولیس کی ٹیم گاؤں میں چھاپہ ماری کرنے گئی تھی۔ اسی دوران ملزمین اور ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کر دیا، جس میں تین سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس دوران بھیڑ نے حراست میں لیے گئے چار ملزمین کو چھڑا لیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر ر ہی تھی۔ جمعرات کے روزدوبارہ کارروائی کرتے ہوئے شری کانت سنگھ، بھوشن سنگھ، ارون سنگھ اور ان کی اہلیہ پنکی دیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ چاروں کا تعلق سوہری پور گاؤں سے ہے۔تھانہ انچارج پنکج سینی نے بتایا کہ معاملے کی مزید گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande