کشتواڑ کے دچھن علاقے سے لاپتہ ایس پی اوز کی لاشیں برآمد
کشتواڑ کے دچھن علاقے سے لاپتہ ایس پی اوز کی لاشیں برآمد جموں، 12 نومبر (ہ س)۔ ضلع کشتوار کے دور افتادہ علاقے دچھن کیار سے لاپتہ ہونے والے دو اسپیشل پولیس افسران (ایس پی اوز) کی لاشیں جمعرات کو برآمد کر لی گئیں۔ دونوں اہلکاروں کے جسم پر گولیوں کے
Dead body spo


کشتواڑ کے دچھن علاقے سے لاپتہ ایس پی اوز کی لاشیں برآمد

جموں، 12 نومبر (ہ س)۔ ضلع کشتوار کے دور افتادہ علاقے دچھن کیار سے لاپتہ ہونے والے دو اسپیشل پولیس افسران (ایس پی اوز) کی لاشیں جمعرات کو برآمد کر لی گئیں۔ دونوں اہلکاروں کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار بدھ کے روز ڈیوٹی کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ جمعرات کو تلاش کے دوران ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں اہلکاروں کے سرکاری ہتھیار بھی غائب ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔ تاہم پولس کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔رکن اسمبلی کشتواڑ شگن پریہار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے دونوں ایس پی اوز کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برامد ہوئی ہیں اور اس کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرایا ہے۔جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande