ایم سی ڈی نے مشرقی ضلع میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے مشرقی ضلع میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے نفاذ اور ان کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے آلودگی کنٹرول کے نوڈل افسر اور آئی اے ایس افسر وی کے بدھوڑی نے جمعرات کو کامن ویلتھ گ
ایم سی ڈی نے مشرقی ضلع میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے مشرقی ضلع میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے نفاذ اور ان کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے آلودگی کنٹرول کے نوڈل افسر اور آئی اے ایس افسر وی کے بدھوڑی نے جمعرات کو کامن ویلتھ گیمز ولیج واقع فضائی معیار کی نگرانی کے مرکز اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران اکشر دھام میٹرو اسٹیشن کے سامنے واقع قومی شاہراہ کے حصے کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ایم سی ڈی کی مشترکہ انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی اور ٹریفک انتظامات اطمینان بخش پائے گئے۔

معائنے میں بنیادی طور پر گرد و غبار پر قابو پانے کے اقدامات، مسٹ سسٹم کی کارکردگی اور دیکھ بھال، سڑکوں پر جمع ہونے والی دھول کے انتظام، عوامی مقامات کی صفائی اور کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس دوران مسٹ سسٹم کے آپریشن، ریلوے احاطے میں دھول پر قابو پانے کے اقدامات اور کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات میں بعض خامیاں پائی گئیں۔ اس کے علاوہ ریلوے لائن کے کنارے کچے اور غیر پختہ راستوں کی صورت حال اور ڈی ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس و اس کے احاطے کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وی کے بدھوڑی نے تمام متعلقہ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ مسلسل اور مو¿ثر کوششیں کریں۔ انہوں نے معائنے کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو ترجیحی بنیاد پر دور کرنے، ضروری اصلاحی کارروائی یقینی بنانے اور آلودگی پر قابو پانے کے انتظامات کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

اس معائنے کے ذریعے انتظامیہ نے مشرقی ضلع میں فضائی آلودگی پر مو¿ثر کنٹرول، مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل، جوابدہی یقینی بنانے اور زمینی سطح پر گرد و غبار کی آلودگی کو قابو میں کرکے فضائی معیار بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ایم سی ڈی کے ڈپٹی کمشنر، مشرقی زون کے علاوہ دہلی ٹریفک پولیس، محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی)، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا، ریلوے اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande