
- سب انسپکٹر بننے والے 1030 کانسٹیبل اور 27 کمپیوٹر آپریٹروں کو راحت، 8 لاکھ روپے کے بانڈ کی رقم کی وصولی سے مستثنیٰ قرار
لکھنؤ، 11 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر منتخب ہونے والے سال 2025 بیچ کے امیدواروں کو بڑی راحت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے امتحان کے ذریعے سب انسپکٹر بننے والے 1030 کانسٹیبل اور 27 کمپیوٹر آپریٹروں سمیت مجموعی طور پر 1057 امیدواروں کی 8 لاکھ روپے کی بانڈ رقم کی وصولی معاف کردی ہے۔ اس طرح وزیر اعلیٰ نے مجموعی طور پر 84 کروڑ 56 لاکھ روپے کی وصولی معاف کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے سے کانسٹیبل سے سب انسپکٹر بننے والے امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اتر پردیش پولیس میں کانسٹیبل اور کمپیوٹر آپریٹر کے عہدوں پر کام کرنے والے ان امیدواروں نے امتحان میں شرکت کرکے سب انسپکٹر کے عہدے پر انتخاب حاصل کیا ہے۔ سب انسپکٹر کے عہدے پر انتخاب کے بعد تربیت کے دوران ہر امیدوار سے 8 لاکھ روپے کی بانڈ رقم جمع کرائی گئی تھی۔ اس رقم کی وصولی کے معاملے میں امیدواروں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے راحت دینے کی درخواست کی تھی۔
وزیر اعلیٰ نے ان کی پریشانی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وصولی معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔
حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے فیصلے سے مجموعی طور پر 1057 پولیس اہلکاروں کو وصولی سے راحت ملی ہے۔ ان میں 1030 کانسٹیبل اور 27 کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں۔
ان تمام امیدواروں نے امتحان کے ذریعے سب انسپکٹر کے عہدے پر انتخاب حاصل کیا ہے۔ تربیت کے دوران جمع کرائی گئی 8 لاکھ روپے کی بانڈ رقم کی وصولی معاف ہونے سے ہر امیدوار کو مالی راحت ملے گی۔ تربیت کے دوران جمع کرائی گئی بانڈ رقم کی وصولی کا معاملہ امیدواروں کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 6 نومبر کو اتر پردیش پولیس میں منتخب ہونے والے 4543 نومنتخب سب انسپکٹر امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کیے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست میں امن و قانون کی صورت حال کو مزید مضبوط بنانے اور پولیس فورس کو جدید، اہل اور جواب دہ بنانے پر زور دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / انظر حسن