ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو مزید مہلک جوابی حملوں کی دھمکی
تہران ،11نومبر (ہ س )۔ امریکہ میں انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی فضیحت کے بعد ایران کے تیور بھی سخت نظر آ رہے ہیں۔ایک بار پھر ایران نے امریکی کو سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے شدید جوابی حملوں کی دھمکی دی ہے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایرانی فوج کے سربرا
ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو مزید مہلک جوابی حملوں کی دھمکی


تہران ،11نومبر (ہ س )۔

امریکہ میں انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی فضیحت کے بعد ایران کے تیور بھی سخت نظر آ رہے ہیں۔ایک بار پھر ایران نے امریکی کو سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے شدید جوابی حملوں کی دھمکی دی ہے ۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ کمانڈر علی عبداللہیٰ کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی مقام کو نشانہ بنایا جائے گا، گزشتہ حملے محض ابتدا تھے۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہیٰ نے یہ بیان پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر مجید موسوی کے نام ایک پیغام میں دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے خطرہ بننے والا کوئی بھی مقام ایرانی افواج کی غیر متناسب کارروائیوں کا براہِ راست ہدف ہوگا۔

ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے اعلان کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو مزید تباہ کن اور مہلک حملوں سے خبردار کیا ہے۔علی عبداللہیٰ نے مزید خبردار کیا کہ گزشتہ حملے محض ابتدا تھے اور اگر دوبارہ کوئی غلط اندازہ لگایا گیا تو اس کے کہیں زیادہ مہلک نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایرانی فوجی سربراہ کے مطابق یہ دھمکی محض ایک بیان نہیں بلکہ ایرانی مسلح افواج کی پہلے سے موجود فوجی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande