مدھیہ پردیش حکومت زراعت کو جدید، منافع بخش اور روزگار پر مبنی بنانے کے لیے کوشاں: موہن یادو
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دہلی میں ریاستی حکومت کی زرعی شعبے میں کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا، کسانوں کی آمدنی بڑھانے، کھیتی کی لاگت گھٹانے اور زراعت پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے پر زور بھـوپال، 11 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مو
انڈین ایگریکلچر کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو۔


-وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دہلی میں ریاستی حکومت کی زرعی شعبے میں کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا، کسانوں کی آمدنی بڑھانے، کھیتی کی لاگت گھٹانے اور زراعت پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے پر زور

بھـوپال، 11 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت زرعی شعبے کو مزید منافع بخش، جدید اور روزگار پر مبنی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ کسانوں کی آمدنی بڑھانے، زرعی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے اور کھیتی کی لاگت کم کرنے کے مقصد سے جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، اختراع اور جدید زرعی طریقوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ایک نجی الیکٹرانک میڈیا چینل کی جانب سے منعقدہ بھارت زرعی کانفرنس (ایگریکلچرل کانفرنس) کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی خصوصی توجہ قدرتی اور نامیاتی کھیتی کو فروغ دینے، فصلوں کے تنوع، آبی تحفظ اور آبپاشی کی سہولتوں میں توسیع پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو روایتی کھیتی کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی اور منافع بخش زرعی سرگرمیاں اپنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری راغب کرنے اور زراعت پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس کے نظام کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مختلف محکموں سے درکار ضروری منظوری ایک ہی نظام کے تحت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں آبپاشی کی سہولتوں میں توسیع کرکے زیادہ سے زیادہ زرعی زمین کو آبپاشی کے دائرے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کسانوں کو وقت پر پانی فراہم کرنے کے ساتھ زرعی بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ اس سے زرعی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری آنے کی امید ہے۔

ڈاکٹر موہن یادو نے بتایا کہ حکومت خاتون کسانوں، نوجوانوں اور ترقی پسند کسانوں کو بھی زرعی شعبے میں آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ زراعت کو صرف روایتی پیشے تک محدود رکھنے کے بجائے جدید ٹیکنالوجی، کاروبار اور روزگار سے جوڑنے کی سمت میں پہل کی جا رہی ہے۔ کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، بہتر بیج، جدید آلات اور فصلوں کے انتظام سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے ساتھ فصلوں کے تنوع کے لیے بھی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اس سے انہیں بازار کی مانگ کے مطابق پیداوار کرنے اور بہتر قیمت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد زرعی پیداوار بڑھانے کے ساتھ کسانوں کی آمدنی اور معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے۔ جدید زراعت، سرمایہ کاری، اختراع اور کسانوں پر مرکوز اسکیموں کے باہمی تال میل سے مدھیہ پردیش کو زرعی شعبے میں ایک سرکردہ اور خود کفیل ریاست بنانے کی سمت میں کام کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande