
بیکانیر: کھیت میں بنی پانی کی ٹنکی میں گرنے سے 14 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ اسے بچانے کے لیے ایک کے بعد ایک پانی میں اترنے والے اس کے تینوں بھائی بھی ڈوب گئے۔ اس دردناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی جان چلی گئی۔
بیکانیر، 11 نومبر (ہ س)۔
راجستھان کے بیکانیر ضلع میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں کھیت میں بنی پانی کی ٹنکی ایک خاندان کے لیے موت کا کنواں ثابت ہوئی۔ پیر پھسلنے سے 14 سالہ لڑکی ٹنکی میں جا گری۔ اسے ڈوبتا دیکھ کر بچانے کے لیے ایک کے بعد ایک تین نوجوان پانی میں اتر گئے، لیکن پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کے سبب چاروں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ یہ حادثہ چھتر گڑھ تھانہ علاقے کے آوا گاو¿ں کے چک 9 اے ڈبلیو ایم میں بدھ کی دوپہر پیش آیا۔
کھاجو والا کے سی او وجے پال یادو کے مطابق، 14 سالہ پوجا اچانک پیر پھسلنے سے کھیت میں بنی پانی کی ٹنکی میں گر گئی۔ پوجا کو ڈوبتا دیکھ کر خاندان کے تین نوجوان اسے بچانے کے لیے ٹنکیمیں کود پڑے، لیکن پانی گہرا ہونے کی وجہ سے وہ بھی باہر نہیں نکل سکے اور چاروں کی موت ہوگئی۔
اس حادثے میں رمیش نائک کے تین بچوں کی جان چلی گئی۔ مرنے والوں میں 18 سالہ مکیش، 16 سالہ منوج اور 14 سالہ پوجا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ خاندان کے 21 سالہ بھتیجے نرمل نائک کی بھی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت سے پورے گاو¿ں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی چھتر گڑھ تھانہ انچارج نوینیت دھالیوال، سب انسپکٹر موہن سنگھ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رام چرن مینا اور کانسٹیبل منگل سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ کھاجو والا کے سی او وجے پال یادو بھی جائے حادثہ کے لیے روانہ ہوئے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے اور حادثے کے اسباب کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ