کابینہ: نارتھ اور ساوتھ بلاک میں ’یگے یگین بھارت میوزیم‘ کی تعمیر کو منظوری
نئی دہلی، 11 نومبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے بدھ کے روز نئی دہلی کے نارتھ اور ساوتھ بلاک کمپلیکس میں ’یگے یگین بھارت میوزیم‘ کی تعمیر کو منظوری دے دی۔ یہ میوزیم ہندوستان کے تہذیبی ورثے کے تسلسل اور تنوع کو اس کے مادی اور غیر مادی ثقافتی ورثے کی مربوط ت
میوزیم


نئی دہلی، 11 نومبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے بدھ کے روز نئی دہلی کے نارتھ اور ساوتھ بلاک کمپلیکس میں ’یگے یگین بھارت میوزیم‘ کی تعمیر کو منظوری دے دی۔ یہ میوزیم ہندوستان کے تہذیبی ورثے کے تسلسل اور تنوع کو اس کے مادی اور غیر مادی ثقافتی ورثے کی مربوط تفصیل کے ذریعے پیش کرے گا۔ اس منصوبے پر 3,230 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج اس سلسلے میں پیش کی گئی تجویز کو منظوری دی۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے قومی میڈیا مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک تاریخی تہذیبی میوزیم ہوگا، جس میں ہندوستان کے مالا مال اور متنوع تہذیبی ورثے کو اس کے مادی اور غیر مادی ثقافتی ورثے کی مربوط تشریح کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

میوزیم کو مالی سال 2026تا2027 سے مالی سال 2030تا2031 تک مختلف مراحل میں تیار کیا جائے گا۔ کبھی اقتدار کا مرکز رہنے والی تاریخی نارتھ اور ساوتھ بلاک کی عمارتوں کو ان کے طرز تعمیر اور تاریخی ورثے کی اہمیت کو محفوظ رکھتے ہوئے نئے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وزیر کے مطابق، ہندوستان کے تہذیبی سفر، ثقافتی روایات، علمی نظام، فنون لطیفہ اور ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے موضوعاتی گیلریاں اور نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ 18 مئی 2023 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے یگے یگین بھارت میوزیم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ان عمارتوں میں موجود سرکاری دفاتر کو دوسری جگہ منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس تجویز کا جائزہ پبلک انویسٹمنٹ بورڈ (پی آئی بی) نے 27 جولائی 2026 کو لیا تھا اور وزارت ثقافت نے اس کی سفارشات سے اتفاق کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande