امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف کارروائی کا نتیجہ انتخابات میں بھگتنا پڑا ہے:ایرانی صدر
تہران ،11نومبر(ہ س )۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور مبینہ جرائم کا نتیجہ انتخابات میں بھگتنا پڑا ہے۔ترکیہ روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یورپی انتخابات
امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف کارروائی کا نتیجہ انتخابات میں بھگتنا پڑا ہے:ایرانی صدر


تہران ،11نومبر(ہ س )۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور مبینہ جرائم کا نتیجہ انتخابات میں بھگتنا پڑا ہے۔ترکیہ روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یورپی انتخابات میں بھی ثابت ہوا کہ عوام اپنے رہنماو¿ں کے جنگ پسندانہ نظریات کے خلاف ہیں۔ ایرانی صدر نے کا کہنا ہے کہ کوپ 31 اجلاس ماحولیاتی تباہی پر جنگ اور جارحیت کے منفی اثرات اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اجلاس میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی جارحیت اور جنگ کے دوران ایران سمیت خطے کے ماحول کو پہنچنے والے نقصانات اور ماحولیاتی تباہی پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande