آپ کے وفد نے سی اے کیو ایم سے ملاقات کرکے اے کیو آئی میں جعل سازی کرنے والی بی جے پی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی: سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 11 نومبر(ہ س )۔ عام آدمی پارٹی کے ایک وفد نے بدھ کے روز سی اے کیو ایم کے افسران سے ملاقات کرکے اے کیو آئی کے اعداد و شمار میں جعل سازی کرنے والی بی جے پی کی زیر اقتدار دہلی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردو
آپ کے وفد نے سی اے کیو ایم سے ملاقات کرکے اے کیو آئی میں جعل سازی کرنے والی بی جے پی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی: سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 11 نومبر(ہ س )۔

عام آدمی پارٹی کے ایک وفد نے بدھ کے روز سی اے کیو ایم کے افسران سے ملاقات کرکے اے کیو آئی کے اعداد و شمار میں جعل سازی کرنے والی بی جے پی کی زیر اقتدار دہلی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں پہنچنے والے وفد نے اے کیو آئی کو کم ظاہر کرنے کے لیے مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر پانی کا چھڑکا¶ کرنے اور سرسبز علاقوں میں مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کرنے سمیت کئی اہم مسائل اٹھائے۔ سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی ایجنسی سی اے کیو ایم نے تسلیم کیا ہے کہ اے کیو آئی مانیٹرنگ اسٹیشن پر پانی کا چھڑکا¶ کرنا غلط ہے۔ اس نے دہلی حکومت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا ہے کہ سی پی سی بی اپنے آلات تبدیل کرے گا، تاکہ ڈیٹا بلیک آ¶ٹ کو روکا جا سکے۔ اگر ایک ہفتے کے اندر کارروائی نہیں ہوئی تو ہم دوبارہ ملاقات کے لیے آئیں گے۔ سوربھ بھاردواج نے سی اے کیو ایم کے ممبر سکریٹری سمیت دیگر افسران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کی رات سی پی سی بی اور ڈی پی سی سی کے اے کیو آئی مانیٹرنگ اسٹیشنوں کو بلیک وٹ کر دیا گیا اور ان کی ریکارڈ کی گئی بلند ریڈنگ کو ہٹا دیا گیا۔

اس معاملے کی ہم نے سی اے کیو ایم سے شکایت کی ہے۔ سی اے کیو ایم نے سی پی سی بی کے مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے آلات تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ نئے مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے ذریعے دہلی کے لوگوں کو اے کیو آئی کے حقیقی اور درست اعداد و شمار معلوم ہو سکیں گے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہم نے دہلی حکومت کی جانب سے اے کیو آئی کے اعداد و شمار میں کی جانے والی جعل سازی کی شکایت بھی درج کرائی ہے۔ ہم نے بتایا کہ حکومت جہانگیر پوری سمیت گنجان آبادی والے علاقوں میں نصب مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر پانی کا چھڑکاو کر رہی ہے۔ یہ تمام گنجان آباد علاقے ہیں، جہاں ہمیشہ آلودگی کی سطح زیادہ رہتی ہے۔ سی اے کیو ایم نے مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر پانی کے چھڑکاو کو مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ حکومت پانی کا چھڑکاو نہیں کر سکتی۔ یہ سراسر غلط عمل ہے۔ سی اے کیو ایم نے پانی کے چھڑکا¶ کے معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ سی پی سی بی خود بھی جعل سازی کر رہا ہے۔ حکومت کے ساتھ سی پی سی بی بھی اس دھوکہ دہی میں شامل ہے۔ ہمیں سی پی سی بی کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر اعتماد نہیں ہے۔ اس پر سی اے کیو ایم نے یقین دلایا ہے کہ وہ دہلی حکومت کے سب سے سینئر افسر کو طلب کرکے کارروائی کی ہدایت دے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اے کیو آئی میں جعل سازی میں ملوث تمام افسران کے خلاف سی اے کیو ایم کارروائی کرے گا۔ ہریانہ میں بھی سی اے کیو ایم نے ایک افسر کو معطل کیا ہے۔ سی اے کیو ایم کے پاس کارروائی کرنے کے اختیارات ہیں۔ اس کے پاس پانچ سال تک کی سزا دینے اور ایک کروڑ روپے تک کا جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہے۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہماری ملاقات مثبت رہی۔ سی اے کیو ایم نے کارروائی کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں کی ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر کارروائی ہوگی۔ ہم نے 4 نومبر کو دی گئی شکایت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ سی اے کیو ایم نے بتایا کہ اس نے سی پی سی بی کو کارروائی کرنے کے لیے خط لکھا ہے، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی دہلی کی بی جے پی حکومت نے اے کیو آئی کے اعداد و شمار میں جعل سازی کی ہے۔ اے کیو آئی کی پیمائش کے سلسلے میں سی پی سی بی کی جانب سے دی گئی دلیل پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ سی پی سی بی کا کہنا ہے کہ جب وہ اے کیو آئی کی پیمائش کرتا ہے اور اعداد و شمار 999 تک پہنچ جاتے ہیں تو اس سے زیادہ کے اعداد و شمار دکھانے میں وہ ناکام رہتا ہے۔ سی پی سی بی اس سے زیادہ کے اعداد و شمار کو تسلیم ہی نہیں کرتا۔ اس سے واضح ہے کہ اگر آلودگی کی سطح 999 سے بڑھ کر دو ہزار یا اس سے بھی زیادہ ہو جائے تو سی پی سی بی اسے صفر تصور کر لیتا ہے۔ یہ سراسر بے بنیاد دلیل ہے اور سی اے کیو ایم نے بھی اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande