
پروفیسر ایس ایم خان نے سینئر سکنڈری اسکول گرلز میں جذباتی استحکام کے موضوع پر خطبہ دیا
علی گڑھ، 10 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایس ایم خان نے سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز)، اے ایم یو میں ‘‘دباؤ کی صورت حال میں اپنی ذات کی تفہیم’’ کے موضوع پر ایک خطبہ دیا۔
اس نشست میں سینئر سیکنڈری جماعتوں کی طالبات کو خود آگہی، جذبات پر قابو پانے اور ذہنی و جذباتی استحکام کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔ اس کے علاوہ تعلیمی اور ذاتی زندگی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مثبت حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان نے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کی نفسیاتی فلاح و بہبود اور ہمہ جہت ترقی کے لیے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ