
حیدرآباد ،10 نومبر(ہ س)۔تیلگوفلموں کے معروف اداکاراورآندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی پون کلیان اوران کی اہلیہ انا کونڈالا نے اپنی ازدواجی زندگی ختم کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ جوڑے نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ ساتھ گزارنے کے بعد باہمی سمجھ بوجھ اوراحترام کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں دونوں نے واضح کیا کہ علیحدگی کے باوجود وہ اچھے دوست رہیں گے اوراپنے بچوں کےلیے ذمہ داروالدین کاکردارادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی خوشی اوربہترمستقبل ان دونوں کی مشترکہ ترجیح رہے گی۔
پون کلیان اورانا کونڈالا نے اس ذاتی معاملے کے دوران عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اورانہیں اس تبدیلی سے گزرنے کے لیے مناسب وقت اوررازداری فراہم کریں۔
ان کے مشترکہ بیان کے مطابق، یہ فیصلہ باہمی احترام اورسمجھ بوجھ کے ساتھ کیاگیاہے۔
۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق