کانگریس صدر کا دعویٰ، دہلی کے 36 فضائی معیار مراکز پر پی ایم 2.5 کے اعداد و شمار غائب، ’ہوا کا حساب‘ دینے کا مطالبہ
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے دہلی میں فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کے درمیان دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے 59 مراکز میں سے 36 پر پی ایم 2.5 کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ
KHARGE-PM25-DATA-MISSING-DELHI


نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے دہلی میں فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کے درمیان دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے 59 مراکز میں سے 36 پر پی ایم 2.5 کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت ملک کو ’ہوا کا حساب‘ کب دے گی۔ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے حکومت تشہیر اور الزام تراشی میں مصروف ہے۔

کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ سال ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے مراکز کے آس پاس پانی کے ٹینکروں کے ذریعے چھڑکاو¿ کیا گیا تھا۔ اس وقت آلودگی کے اعداد و شمار کو دھو کر کم دکھانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سال آلودگی میں اضافے کے دوران دہلی کے 59 نگرانی مراکز میں سے 36 پر پی ایم 2.5 کے اعداد و شمار ہی غائب ہو گئے۔ وزیر اعظم نے 8 مئی 2019 کو فضائی آلودگی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا تھا، لیکن ان کی حکومت نے اس سمت میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔

کھرگے نے کہا کہ دہلی-این سی آر سے لے کر اتر پردیش، بہار، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان تک کے لوگ صاف ہوا کے لیے پریشان ہیں۔ ہر سال اکتوبر سے فروری کے درمیان زہریلی دھند واپس آ جاتی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

کھرگے نے گلوبل برڈن آف ڈیزیز اور سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2023 میں دہلی میں ذراتی آلودگی کے باعث 17,188 اموات ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا، جو مجموعی اموات کا تقریباً 15 فیصد ہے۔ سال 2021 میں ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 1,69,400 بچوں کی موت فضائی آلودگی سے متعلق اسباب کے باعث ہوئی تھی۔ تحقیق میں خاص طور پر شمالی ریاستوں میںپی ایم 2.5 کے اثرات کو بچوں کے پھیپھڑوں کی نشوونما پر منفی اثرات اور موت کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بھی جوڑا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں ایک آر ٹی آئی کے ذریعے یہ بات سامنے آئی تھی کہ دہلی میں ماحولیاتی معاوضے کے طور پر جمع کیے گئے 1,154 کروڑ روپے، یعنی مجموعی وصولی کا تقریباً 60 فیصد حصہ، خرچ نہیں کیا گیا۔ دہلی نے دسمبر 2025 تک قومی صاف ہوا پروگرام کے تحت جاری کی گئی رقم کا محض 17 فیصد ہی استعمال کیا۔

کھرگے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں دہلی، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کو آلودگی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تفصیلی جواب اور مجوزہ اقدامات پیش کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا عوام کا بنیادی حق ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande