نیپال کے ڈولپا میں شدید برف باری، 6 ہندوستانی سیاح لاپتہ
کٹھمنڈو، یکم نومبر (ہ س)۔ نیپال کے ضلع ڈولپا میں شدید برف باری کے دوران شے-فوکسنڈو جھیل کی جانب جا رہے چھ ہندوستانی سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لاپتہ سیاحوں میں دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ نملا پاس اور بگلا پاس کے علاقے میں ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
علامتی تصویر


کٹھمنڈو، یکم نومبر (ہ س)۔ نیپال کے ضلع ڈولپا میں شدید برف باری کے دوران شے-فوکسنڈو جھیل کی جانب جا رہے چھ ہندوستانی سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لاپتہ سیاحوں میں دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ نملا پاس اور بگلا پاس کے علاقے میں ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ یہ دونوں درے شے-فوکسنڈو کے وارڈ نمبر 4 اور 8 کے درمیان واقع ہیں۔

ڈولپا کی چیف ڈسٹرکٹ آفیسر جونو ہمال نے بتایا کہ سیاح دھو سے فوکسنڈو جھیل کی جانب واپس لوٹ رہے تھے، تبھی وہ برف میں پھنس گئے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے انہیں پہاڑ پار کرنے میں پیش آنے والی دشواریوں سے آگاہ کیا تھا، لیکن وہ آگے بڑھ گئے اور اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ شے-فوکسنڈو گاؤں پالیکا کے صدر دھاوا سامدوک گرونگ کے مطابق، وارڈ نمبر 4 اور 8 کے درمیان واقع دروں میں موبائل نیٹ ورک بالکل نہیں ہے۔ مواصلاتی سہولت نہ ہونے کے سبب سیاحوں کی صورت حال کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

ڈولپا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انل راج گری نے بتایا کہ ان سیاحوں کا فی الحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ مہم کے لیے متعلقہ اداروں سے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ہمال نے بتایا کہ لاپتہ سیاحوں کا پتہ لگانے اور انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے نیپالی فوج کا ایک دستہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande