
کشن گنج، یکم نومبر (ہ س)۔ کشن گنج کی ڈویزنل جیل میں اتوار کی علی الصبح ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے اچانک بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری اور تلاشی مہم چلائی۔ ضلع مجسٹریٹ نوین کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار کی مشترکہ قیادت میں صبح تقریباً چار بجے شروع ہونے والی اس کارروائی سے جیل انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
تقریباً 170 پولیس افسران اور جوانوں پر مشتمل ٹیم نے جیل کی تمام بیرکوں، قیدی وارڈوں اور احاطے کے مختلف حصوں کی باریکی سے تلاشی لی۔ اس کارروائی میں کشن گنج کے سب ڈویژنل افسر، سب ڈویژنل پولیس افسران، ڈی ایس پی ریزرو، ہیڈکوارٹر، سائبر اور ٹریفک سمیت متعدد مجسٹریٹ، پولیس افسران اور اہلکار شامل تھے۔
تلاشی مہم کا مقصد جیل کے اندر موبائل فون، منشیات اور دیگر ممنوعہ یا غیر قانونی اشیا کی ممکنہ موجودگی کا پتہ لگانا اور جیل کی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔حالانکہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جامع تلاشی کے باوجود جیل احاطے سے کوئی بھی قابل اعتراض یا ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوا۔
انتظامی حکام کے مطابق یہ کارروائی جیل کی سکیورٹی اور اندرونی نظم و ضبط کی مسلسل نگرانی کا حصہ ہے۔ ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قیدیوں پر نظر رکھنے، امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے اور جیل کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کی اچانک تلاشی اور چھاپہ ماری کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan