
بھاگلپور، یکم نومبر (ہ س)۔چھٹھ تہوار کے موقع پر الائنس کلب آف بھاگلپور سلک سٹی کی جانب سے اتوار کے روزصاحب گنج چوک واقع ہنومان مندر کے قریب بستی میں ضرورت مند چھٹھ ورتی خواتین کے درمیان پوجا کا سامان تقسیم کیا گیا۔کلب کے صدرالائے ابھیشیک ڈالمیا نے بتایا کہ اس موقع پر تقریباً 225 سوپ اور ناریل تقسیم کیے گئے، جبکہ 250 چھٹھ ورتی خواتین کو پوجا کے خصوصی پیکٹ دیے گئے۔ ان پیکٹوں میں سندور، اگربتی، گھی، کافور، ماچس اور دیے سمیت دیگر ضروری اشیا شامل تھیں۔الائے نیلم ڈالمیا نے بتایا کہ ادارہ بھاگلپور میں گزشتہ دو برسوں سے سماجی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر پروگرام کے کنوینر الائے رنجیت بانکیہ اور خوشبو بانکیہ سمیت کلب کے کئی اراکین موجود تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan