دہلی میں کانگریس کی ریلی آج ، رام لیلا میدان پہنچنے لگے لوگ
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں آج ہونے والی کانگریس کی ریلی میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (وسطی) روہت راجبیر نے بتایا کہ ’’لوگ رام لیلا میدان پہنچنے لگے ہیں۔ ہماری بھی مکمل تیاری ہے۔ ہم ریلی
دہلی کے رام لیلا میدان میں آج صبح کا منظر: فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں آج ہونے والی کانگریس کی ریلی میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (وسطی) روہت راجبیر نے بتایا کہ ’’لوگ رام لیلا میدان پہنچنے لگے ہیں۔ ہماری بھی مکمل تیاری ہے۔ ہم ریلی میں آنے والے لوگوں کی سہولت کا خیال رکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ مقامی لوگوں کو بھی کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ہم نے جائے ریلی پر مکمل انتظامات کیے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ریلی کے راستے پر بھی سیکورٹی کے چاق چوبند انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘

ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجبیر نے کہا کہ علاقے میں تقریباً 250 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ منتظمین نے بھی اپنے کنٹرول روم قائم کیے ہیں اور مل کر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، منڈی ہاؤس پر واقع ہماچل پردیش بھون میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان جمع ہوئے ہیں۔ وہ یہاں سے رام لیلا میدان جا رہے ہیں۔ رام لیلا میدان پہنچے اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن محمد عمران نے کہا کہ پورے اتر پردیش سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کے دوپہر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ریلی میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے کرناٹک کانگریس کے ترجمان ٹی آر پرساد گوڑا نے کہا کہ جنوبی ریاستوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ رام لیلا میدان پہنچ رہے ہیں۔

اس ریلی کے پیش نظر صبح سے ہی کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ کے باہر سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ یہاں سے کانگریس کے سینئر لیڈران کچھ دیر بعد رام لیلا میدان کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل دہلی پولیس کمشنر انوراگ کمار اور اسپیشل پولیس کمشنر (امن و قانون) دیویش چندر شریواستو نے ہفتہ کی دوپہر رام لیلا میدان پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ انڈیا اتحاد نے ریلی میں 10 لاکھ لوگوں کے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دہلی پولیس کو خفیہ محکمے نے مطلع کیا ہے کہ ریلی میں 70 ہزار افراد کے آنے کا اندازہ ہے۔

دہلی پولیس نے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے رام لیلا میدان کو 14 زونوں میں تقسیم کیا ہے۔ سیکورٹی اور ہجوم کو سنبھالنے کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ رام لیلا میدان میں داخلے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے ہیں۔ ریلی کے پیش نظر اہم چوراہوں پر 150 اضافی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande