سیلاب کا پانی اترتے ہی کھیتوں میں بھاگلپوری پرول کی کاشت شروع
بھاگلپور، یکم نومبر (ہ س)۔ گنگا اور کوسی کی تباہ کن سیلاب اور کٹاؤ کا سامنا کرنے کے بعد اب دیارہ علاقے کے کسانوں کے چہروں پر خوشی لوٹنے لگی ہے۔ دونوں ندیوں کا پانی کم ہونے کے ساتھ ہی زرخیزریتیلی زمین پرزرعی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ملک
سیلاب کا پانی اترتے ہی کھیتوں میں بھاگلپوری پرول کی کاشت شروع


بھاگلپور، یکم نومبر (ہ س)۔ گنگا اور کوسی کی تباہ کن سیلاب اور کٹاؤ کا سامنا کرنے کے بعد اب دیارہ علاقے کے کسانوں کے چہروں پر خوشی لوٹنے لگی ہے۔ دونوں ندیوں کا پانی کم ہونے کے ساتھ ہی زرخیزریتیلی زمین پرزرعی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ملک بھر میں اپنے منفرد ذائقے کے لیے مشہور بھاگلپوری پرول کی کاشت بھی شروع ہو گئی ہے۔دیارہ علاقوں میں کسان پرول کی بیلیں لگانے کے لیے کھیتوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اس کام کے لیے بڑی تعداد میں مزدوروں کو لگایا گیا ہے۔ سیلاب کے بعد زمین میں باقی رہ جانے والی قدرتی نمی اور ریتیلی دوامی مٹی پرول کی ابتدائی نشوونما کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے، تاہم کھیتوں سے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام ضروری ہے۔پرول کی کاشت بیج کے بجائے پرانی بیلوں کے ٹکڑوں سے کی جاتی ہے، اس لیے کسان پہلے ہی سے اچھی کوالٹی کی بیلوں کا انتظام کرنے لگتے ہیں۔ بھاگلپور ضلع میں ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس ٹیکنالوجی سے کیے گئے مطالعات کے مطابق یہاں دیارہ کا مجموعی رقبہ تقریباً 1073 مربع کلومیٹر ہے۔ اس میں پرانا دیارہ تقریباً 203 مربع کلومیٹر اور نیا دیارہ تقریباً 870 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔گنگا اور کوسی کے کنارے واقع دیارہ علاقوں میں پرول کی کاشت طویل عرصے سے کسانوں کی آمدنی کا اہم ذریعہ رہی ہے۔ تاہم ہرسال سیلاب اور زمین کے کٹاؤ کے باعث کاشت کا رقبہ بدلتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا کوئی مستقل سرکاری اعداد و شمار دستیاب نہیں ہے۔بھاگلپور کے علاوہ کٹیہار، بیگوسرائے، پٹنہ اور ویشالی کے دیارہ علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر پرول کی کاشت ہوتی ہے۔ کسانوں کو امید ہے کہ موسم سازگار رہا اور آبپاشی و بیلوں کی مناسب دیکھ بھال ہو سکی تو اس بار بھاگلپوری پرول وقت پر ملک کی مختلف منڈیوں تک پہنچے گا اور انہیں اچھی آمدنی حاصل ہوگی۔پرول کے علاوہ آنے والے مہینوں میں دیارہ کی زمینوں پر تربوز، خربوزہ، کھیرا، ککڑی، کدو، کریلا، مکئی کی فصلیں بھی لہلہاتی نظر آئیں گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande