وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جنتا درشن میں لوگوں کی شکایات سنیں، خاتون کو شوہر کے علاج میں مدد کا یقین دلایا
گورکھپور، یکم نومبر(ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقدہ جنتا درشن پروگرام میں لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی پریشانیاں سنیں۔ اس دوران ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے دماغی فالج (برین اسٹروک) کے شکار اپ
یوگی


گورکھپور، یکم نومبر(ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقدہ جنتا درشن پروگرام میں لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی پریشانیاں سنیں۔

اس دوران ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے دماغی فالج (برین اسٹروک) کے شکار اپنے شوہر کے آپریشن کے لیے مالی مدد کی درخواست کی۔

وزیر اعلیٰ نے خاتون سے اس کے شوہر کے اب تک ہونے والے علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

انہوں نے خاتون سے کہا، ”آپ گھبرائیے مت، آپ کے شوہر کے علاج میں کوئی پریشانی نہیں آنے دیں گے۔ اس کے لیے صوابدیدی فنڈ سے بھی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔“

بیمار خاتون کو میڈیکل کالج میں داخل کرانے کی ہدایت

جنتا درشن میں ایک دوسری بیمار خاتون بھی اپنی پریشانی لے کر پہنچی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ اسے بہتر علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا جائے۔

اتوار کو منعقدہ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے تقریباً 150 لوگوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون کے باہر کرسیوں پر بیٹھے لوگوں کے پاس جاکر ان کی شکایات سنیں۔ لوگوں سے درخواستیں بھی حاصل کیں اور متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے افسران سے کہا کہ عوام کی تمام شکایات کا مقررہ وقت کے اندر، غیر جانبداری کے ساتھ اور اطمینان بخش طریقے سے حل کیا جائے۔

جرائم اور زمین پر قبضے کی شکایات پر سخت کارروائی کی ہدایت

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کی شکایات پر فوری توجہ دیں اور حساسیت کے ساتھ کارروائی کریں۔

انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت ہر مسئلے کے حل کے لیے مؤثر کارروائی کرے گی۔

جرائم اور زمینوں پر غیر قانونی قبضے سے متعلق شکایات پر وزیر اعلیٰ نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ مجرموں اور زمین مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بچوں کو چاکلیٹ دی اور پیار کیا

جنتا درشن میں کچھ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ بھی پہنچی تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے بچوں کو پیار کیا، انہیں چاکلیٹ دی اور آشیرواد بھی دیا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جنتا درشن میں تقریباً 150 لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande