بھاگلپور میں 22 نومبر کو ’حق رائے دہی بچاؤ‘ کانفرنس
بھاگلپور، یکم نومبر (ہ س)۔ بہار جن سنگھرش سمیتی کی جانب سے اتوار کے روز وارڈ نمبر 39 کے مولانا چک علاقے کے شہباز نگر محلے میں شہری سطح کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت محمد رحیم اللہ صدیقی نے کی، جبکہ نظامت منظر عالم نے انجام دی۔ اس موقع پر
بھاگلپور میں 22 نومبر کو ’حق رائے دہی بچاؤ‘ کانفرنس


بھاگلپور، یکم نومبر (ہ س)۔ بہار جن سنگھرش سمیتی کی جانب سے اتوار کے روز وارڈ نمبر 39 کے مولانا چک علاقے کے شہباز نگر محلے میں شہری سطح کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت محمد رحیم اللہ صدیقی نے کی، جبکہ نظامت منظر عالم نے انجام دی۔ اس موقع پر تنظیم کی مضبوطی، خصوصی جامع نظرثانی کے دوران شہری سطح پر تنظیم کی توسیع اور آئندہ 22 نومبر کو منعقد ہونے والے ’حق رائے دہی بچاؤ، جمہوریت بچاؤ‘ کانفرنس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سمیتی کے صدر گوتم کمار نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں، ماہی گیروں، طلبہ اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے منظم سیاسی جدوجہد ضروری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں آئین اور جمہوری اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں عوامی حقوق کے تحفظ اور سماجی انصاف کے لیے اتحاد ناگزیر ہے۔

انہوں نے 22 نومبر کو ہونے والے کانفرنس میں جمہوریت کے حامی تنظیموں، سماجی کارکنوں، دانشوروں، طلبہ اور عام شہریوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔میٹنگ میں اتفاق رائے سے محمد رحیم اللہ صدیقی کو بہار جن سنگھرش سمیتی کا شہری کنوینر منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہری سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ شرکاء نے تنظیم کو وارڈ اور محلہ سطح تک وسعت دینے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande