پرانی رنجش میں قتل کے ملزم کو گولی ماری، علاج کے دوران موت
نوئیڈا، 8 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا میں قتل کے ایک مقدمے میں جیل جا چکے ایک شخص کو گزشتہ رات گولی مار دی گئی، جس کے بعد علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ مقتول کے اہل خانہ نے کچھ افراد کو نامزد کرتے ہوئے جیور تھانے میں مقدم
UP-CRIME-MURDER-NOIDA


نوئیڈا، 8 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا میں قتل کے ایک مقدمے میں جیل جا چکے ایک شخص کو گزشتہ رات گولی مار دی گئی، جس کے بعد علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ مقتول کے اہل خانہ نے کچھ افراد کو نامزد کرتے ہوئے جیور تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج سبدھ کمار نے بتایا کہ 7 اکتوبر کی دیر رات 40 سالہ عمران ولد صفی محمد کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات شروع کی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ عمران 2021 میں قتل کے ایک مقدمے میں جیل گیا تھا۔ اس کے اہل خانہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ پرانی دشمنی کے باعث اسے قتل کیا گیا۔

سبودھ کمار نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande