آرکٹک اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں پی وی سندھو، تنوی شرما باہر
وانتا (فن لینڈ)، 8 اکتوبر (ہ س):۔ دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے جمعرات کو جاپان کی ریکو گونجی کو شکست دے کر آرکٹک اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ تنوی شرما کو ٹاپ سیڈ تھائی لینڈ کی رَچانوک انتانون کے ہاتھوں شکست کا س
آرکٹک اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں پی وی سندھو، تنوی شرما باہر


وانتا (فن لینڈ)، 8 اکتوبر (ہ س):۔

دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے جمعرات کو جاپان کی ریکو گونجی کو شکست دے کر آرکٹک اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ تنوی شرما کو ٹاپ سیڈ تھائی لینڈ کی رَچانوک انتانون کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چھٹی سیڈ سندھو نے گونجی کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21-9، 21-12 سے آسان کامیابی حاصل کی۔ اب کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ انتانون سے ہوگا۔ اس مقابلے کی فاتح کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔

انتانون نے دوسرے راو¿نڈ کے مقابلے میں تنوی شرما کو 21-18، 21-7 سے شکست دی۔ تنوی نے پہلے گیم میں سخت مقابلہ کیا، لیکن دوسرے گیم میں انتانون نے مکمل برتری حاصل کرتے ہوئے مقابلہ مسلسل دو گیمز میں اپنے نام کر لیا۔

سندھو اور انتانون کے درمیان اب تک کے آمنے سامنے کے مقابلوں میں تھائی کھلاڑی کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 14 مقابلے ہوئے ہیں، جن میں انتانون نے 10 جبکہ سندھو نے چار مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی آخری ٹکر 2022 کے انڈونیشیا ماسٹرز میں ہوئی تھی، جہاں انتانون نے سندھو کو 21-12، 21-10 سے شکست دی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande