
ممبئی، 7 اکتوبر (ہ س)۔
نتیش تیواری کی انتہائی متوقع فلم ’رامائن: حصہ اول‘ کو لے کر ناظرین کا جوش مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اب فلم سے اداکار ارون گوول کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں وہ بھگوان شری رام کے والد راجا دشرتھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ پوسٹر میں ارون گوول کا شاندار اور شاہانہ انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رنبیر کپور کی اداکاری والی اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، جسے ناظرین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا ہے۔
پوسٹر میں ارون گوول ایک وسیع اور فنکارانہ انداز میں تیار کیے گئے سنہری تخت پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے چہرے پر سنجیدگی، سکون اور گہرائی نمایاں ہے۔ روایتی ریشمی دھوتی اور انگ وسترم میں ان کا شاہانہ روپ ایودھیا کے مہاراجا کے وقار کو ظاہر کرتا ہے۔ پوسٹر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ انہوں نے ایک نسل کے لیے بھگوان شری رام کا جیتی جاگتی تصویر پیش کی تھی اور اب ایودھیا کے راجا کے طور پر ’رامائن‘ کی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس طرح ارون گوول کے نئے کردار کو ان کے سابقہ کردار سے بھی جوڑا گیا ہے۔
فلم کے پوسٹر پر اس کی ریلیز سے متعلق معلومات بھی دی گئی ہیں۔ ’رامائن: حصہ اول‘ دیوالی 2026 میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اسے آئی میکس فارمیٹ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ سائی پَلوی، یش، روی دوبے، سنی دیول، لارا دتہ، وویک اوبرائے اور رک±ل پریت سنگھ سمیت کئی اداکار نظر آئیں گے۔ فلم کو نمیت ملہوترا نے اپنے بینر گلوبل پروڈکشن ہاو¿س کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ