بی سی سی آئی وینو مانکڑ ون ڈے ٹرافی کے لیے ہماچل کی انڈر-19 ٹیم کا اعلان، نونہال اٹلس کپتان مقرر
دھرم شالہ، 6 اکتوبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) نے بی سی سی آئی وینو مانکڑ ون ڈے ایلیٹ ٹورنامنٹ کے لیے ہماچل کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی کمان نونہال اٹلس کو سونپی گئی ہے، جبکہ آدتیہ کٹاریہ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹی
Kangra-BCCI-tournament-HPCA-te


دھرم شالہ، 6 اکتوبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) نے بی سی سی آئی وینو مانکڑ ون ڈے ایلیٹ ٹورنامنٹ کے لیے ہماچل کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی کمان نونہال اٹلس کو سونپی گئی ہے، جبکہ آدتیہ کٹاریہ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

ٹیم میں آدتیہ، انیکیت ٹھاکر، کشن کمار، اوم مہادیو، ساحل کمار، انش دھیمان، ارجن پٹھانیا، شیوم شرما، امن دیپ ٹھاکر، دیویانش ٹھاکر، کرش جین، جپ نیت سنگھ، جے آدتیہ ڈوگرا، نونہال اٹلس اور لکشت ٹھاکر شامل ہیں۔

ہیمنت ڈوگرا کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مکیش شرما گیندبازی کوچ، روہت کالیا اسسٹنٹ کوچ، راجندر ناہٹا فزیو، انکش آدتیہ ٹرینر، انکت اروڑہ ویڈیو اینالسٹ، سندیپ کمار سائیڈ آرم، بھوپیندر سنگھ چوہان مسیور اور وویک دھیمان کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

ہماچل کے لیگ میچوں کا شیڈول

ٹورنامنٹ میں ہماچل کی ٹیم پانچ لیگ میچ کھیلے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہماچل پردیش کا چنڈی گڑھ کے خلاف میچ 8 اکتوبر، دہلی کے خلاف 10 اکتوبر، گجرات کے خلاف 12 اکتوبر، کرناٹک کے خلاف 14 اکتوبر اور جھارکھنڈ کے خلاف 16 اکتوبر کو ہوگا۔ تمام میچ وشاکھاپٹنم کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande