اپوزیشن کا الیکشن کمیشن تک مارچ روکا گیا، راہل گاندھی نے کہا- ملک کے ساتھ جو ہوا وہ ملک کے ساتھ غداری
نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ ’ووٹ چوری‘ کے الزامات کو لے کر الیکشن کمیشن کے خلاف منگل کو پارلیمنٹ سے انتخابی کمیشن ہیڈکوارٹر تک اپوزیشن رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کا مارچ پولیس نے روک دیا۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر ال
INDIA-BLOCK-MARCH-ECI-RAHUL-TREASON


نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ ’ووٹ چوری‘ کے الزامات کو لے کر الیکشن کمیشن کے خلاف منگل کو پارلیمنٹ سے انتخابی کمیشن ہیڈکوارٹر تک اپوزیشن رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کا مارچ پولیس نے روک دیا۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساتھ جو کچھ کیا گیا ہے، وہ ملک کے ساتھ غداری ہے۔ اس کی مکمل جانچ ہوگی۔ مارچ میں بیجو جنتا دل سمیت لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 300 سے زائد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ شریک تھے۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے کے بعد راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماو¿ں نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر سے متصل آکاشوانی بھون کے احاطے میں دھرنا دیا۔

راہل گاندھی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ اعلی انتخابی کمشنر اور دیگر انتخابی کمشنروں سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے، لیکن دہلی پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کی آواز کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 300 ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمشنروں سے ملاقات کرنے سے کیوں روکا گیا؟ جب ارکان پارلیمنٹ انتخابی کمیشن کے دفتر سے محض 50 گز کے فاصلے پر ہیں اور پھر بھی انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تو جمہوریت کا کیا مطلب رہ جاتا ہے؟

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’ووٹ چوری‘ کے ذریعے ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور پورا ملک اس سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بھی ان سے کہا کہ انہیں ملک میں ہونے والے واقعات کی معلومات ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نے گیانیش کمار کی مدد سے ملک کے جمہوری نظام کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے نریندر مودی ہوں، امت شاہ ہوں، گیانیش کمار ہوں یا کوئی اور، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ ہر شخص کی جانچ ہوگی اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اسے ملک کے ساتھ کیا گیا سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اس سے بچ نہیں سکے گا۔

اس سے قبل مارچ کے دوران کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے بھی الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت پر الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے گیانیش کمار کو ’ووٹ چوری‘ کے بارے میں بتایا، وہی سب سے بڑے چور ہیں اور اپوزیشن ان کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت آئین کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور اب ملک کے عوام کو محسوس ہو رہا ہے کہ ان کے ووٹ چھینے جا رہے ہیں اور ان کی آزادی محدود کی جا رہی ہے۔

کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے کام کاج کو لے کر اپوزیشن کے ذہن میں سنگین سوالات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کو بکنے نہیں دے گا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو جوابدہ بنائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande