آر بی آئی کی ایم پی سی میٹنگ پیر سے، ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد اضافہ کا امکان
نئی دہلی، 4 اکتوبر (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی تین روزہ دو ماہی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا جائزہ اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں یہ میٹنگ 5 سے 7 اکتوبر تک ممبئی میں ہوگی۔ معاشی ماہرین کا ک
आरबीआई के लोगो का प्रतीकात्मक चित्र


نئی دہلی، 4 اکتوبر (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی تین روزہ دو ماہی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا جائزہ اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں یہ میٹنگ 5 سے 7 اکتوبر تک ممبئی میں ہوگی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار پالیسی شرح سود ( ریپو ریٹ )میں 0.25 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کی سربراہی میں چھ رکنی اے پی پی سی کی تین روزہ جائزہ میٹنگ میں افراط زر، اقتصادی سرگرمیوں اور پالیسی سود کی شرحوں (ریپو ریٹ) کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا 7 اکتوبر کو صبح 10 بجے مانیٹری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

ماہرین اقتصادیات اور بینکروں کا خیال ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کے دوبارہ بڑھنے سے افراط زر کے دباؤ کے درمیان آر بی آئی اپنی اکتوبر کی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔ اس سے قبل بروکریج فرم نومورا نے اکتوبر-دسمبر مانیٹری ریویو میٹنگز میں پالیسی ریپو ریٹ میں 0.25-0.25 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے اگست میں منعقدہ ایم پی سی کی آخری میٹنگ میں ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔ 2023 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب آر بی آئی شرح سود میں اضافہ کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande