پولیس پر فائرنگ کرنے والا بدمعاش انکاؤنٹر میں گرفتار، پیر میں گولی لگی
وارانسی، 31 اکتوبر (ہ س): اتر پردیش کے وارانسی میں ایک پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہونے والے اسلحہ اسمگلر کو پولیس نے ایک انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کر لیا۔ جمعہ کی دیر رات لنکا تھانہ علاقے کے رمنا لوٹوبیر میں ہوئے پولیس مقابلے کے دوران پول
मुठभेड़ में घायल बदमाश


وارانسی، 31 اکتوبر (ہ س): اتر پردیش کے وارانسی میں ایک پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہونے والے اسلحہ اسمگلر کو پولیس نے ایک انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کر لیا۔ جمعہ کی دیر رات لنکا تھانہ علاقے کے رمنا لوٹوبیر میں ہوئے پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم راج وشوکرما کے بائیں پیر میں گولی لگ گئی۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے بی ایچ یو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں، انکاؤنٹر کے دوران اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، جمعہ کی دیر شام لنکا تھانے کی کرائم ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی اسلحوں کی اسمگلنگ اور فروخت سے وابستہ کچھ مشتبہ افراد نریا چوراہے کے قریب آشو توش نگر کالونی میں موجود ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے چار سپاہی موقع پر پہنچے۔ پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی وہاں موجود بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران کانسٹیبل امیت شکلا کو تین گولیاں لگیں۔ پیٹ، کمر اور ہاتھ میں گولی لگنے سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار اپنے زخمی ساتھی کو فوری طور پر بی ایچ یو ٹراما سینٹر لے گئے اور واقعے کی اطلاع اعلیٰ افسران کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر موہت اگروال سمیت دیگر افسران اسپتال پہنچے اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ زخمی کانسٹیبل امیت شکلا کا تعلق بنیادی طور پر پریاگ راج کے ورکَر گنج علاقے سے ہے۔ ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

ڈی سی پی کاشی زون گورو بسنوَل کے مطابق، پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کی گئی۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ اس دوران بدمعاشوں نے ایک بار پھر پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں اہم ملزم راج وشوکرما کے بائیں پیر میں گولی لگ گئی، جس کے بعد اسے موقع سے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو علاج کے لیے بی ایچ یو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande