پھول توڑنے کی کوشش میں باپ بیٹے کی 23ویں منزل سے نیچے گرنے سے موت
نوئیڈا، 30 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں ایک دردناک حادثے میں باپ اور بیٹے کی 23ویں منزل سے گر کر موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تھانہ بسراکھ علاقے میں واقع مہاگن مائی ووڈ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں دونوں اپنے فلیٹ کی بالکونی میں لگے
پھول توڑنے کی کوشش میں باپ بیٹے کی 23ویں منزل سے نیچے گرنے سے موت


نوئیڈا، 30 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں ایک دردناک حادثے میں باپ اور بیٹے کی 23ویں منزل سے گر کر موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تھانہ بسراکھ علاقے میں واقع مہاگن مائی ووڈ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں دونوں اپنے فلیٹ کی بالکونی میں لگے گملے سے پھول توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ڈپٹی پولس کمشنر ، زون دوم ڈاکٹر پروین رنجن سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ مہاگن مائی ووڈ سوسائٹی کی 23ویں منزل پر رہنے والے رندیپ پاترا (40) ولد امن کمار پاترا اور ان کا 11 سالہ بیٹا آرو بالکونی سے نیچے گر گئے ہیں۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران متوفی رندیپ کی اہلیہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز راجستھان کے کھاٹو شیام میں ان کی ایک جائیداد کی رجسٹری ہونی تھی، جس کے لیے باپ بیٹا صبح جلدی گھر سے نکلنے کی تیاری کر رہے تھے۔ اسی دوران دونوں پوجا کے لیے تازہ پھول توڑنے بالکونی میں گئے۔اہلیہ کے بیان کے مطابق بالکونی میں رکھے گملے میں پھولوں کی ایک بیل لگی ہوئی ہے، جو رسی کے سہارے اوپر تک چڑھی ہوئی تھی۔ باپ بیٹا سیڑھی لگا کر بالکونی کے اوپری حصے سے پھول توڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ان کا توازن بگڑ گیا اور دونوں 23ویں منزل سے نیچے جا گرے۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande