رات میں جگمگاتے بازار تاجروں کے اعتماد کی علامت ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ
لکھنؤ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ آج ریاست میں رات کے وقت روشن بازار اور تجارتی مراکز صرف کاروباری سرگرمیوں کی رونق نہیں بلکہ تاجروں کے اعتماد کی علامت بھی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2017 سے پہلے جرائم او
رات میں جگمگاتے بازار تاجروں کے اعتماد کی علامت ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ


لکھنؤ، 30 اکتوبر (ہ س)۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ آج ریاست میں رات کے وقت روشن بازار اور تجارتی مراکز صرف کاروباری سرگرمیوں کی رونق نہیں بلکہ تاجروں کے اعتماد کی علامت بھی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2017 سے پہلے جرائم اور عدم تحفظ کے ماحول کی وجہ سے سورج غروب ہوتے ہی کاروباری سرگرمیاں محدود ہونے لگتی تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے سابقہ حکومتوں کے دور کی صورت حال پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اترپردیش میں رات کے وقت بازاروں اور تجارتی اداروں کی روشنیاں تاجروں کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نائٹ شفٹ میں اپنے کام کی جگہ پر بے خوف ہوکر ذمہ داریاں نبھانے والی خواتین کا اعتماد محض ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پورے سماج کی ترقی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں تحفظ اور اعتماد کا یہ ماحول ہمیشہ سے موجود نہیں تھا۔ 2017 سے پہلے جرائم اور عدم تحفظ کے باعث سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی کاروباری سرگرمیاں محدود ہونے لگتی تھیں، جبکہ دیر رات تک کام کرنے والی خواتین کی حفاظت کو لے کر ان کے اہل خانہ میں تشویش رہتی تھی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ڈبل انجن حکومت نے حالات کو تبدیل کیا ہے۔ جرائم اور مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی نے ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال کو مضبوط کیا اور خواتین کی حفاظت کو ترجیح دی۔

ان کے مطابق آج بازار رات کے وقت بھی کھلے رہتے ہیں، تاجروں کو کاروبار بڑھانے کے نئے مواقع مل رہے ہیں اور لڑکیاں محفوظ ماحول میں اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا کہ سال 2017 میں اترپردیش میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت تقریباً 13 فیصد تھی، جو اب بڑھ کر 36 فیصد ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ خواتین کے بڑھتے اعتماد، معاشی خودمختاری اور خود انحصاری کا مظہر ہے۔انہوں نے اسے ’تحفظ سے خوشحالی‘ کی جانب بڑھتے نئے اترپردیش کی نئی شناخت قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande