اپ ڈیٹ... اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پائلٹ سمیت 6 افراد سوار تھے
جوشی مٹھ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بدری ناتھ دھام سے دہرادون کے سہستر دھارا جا رہا ایک ہیلی کاپٹر جمعہ کو جوشی مٹھ کے چائیں گاو¿ں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ ہیلی کاپٹر ٹرانس بھارت ایوی ایشن کا تھا۔ اس میں پائلٹ کے علاوہ پان
UK-Helicopter-Crash-Joshimath


جوشی مٹھ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بدری ناتھ دھام سے دہرادون کے سہستر دھارا جا رہا ایک ہیلی کاپٹر جمعہ کو جوشی مٹھ کے چائیں گاو¿ں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ ہیلی کاپٹر ٹرانس بھارت ایوی ایشن کا تھا۔ اس میں پائلٹ کے علاوہ پانچ مسافر سوار تھے۔ ضلع انتظامیہ، فوج اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے مشترکہ طور پر تلاش اور بچاؤ مہم شروع کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جوشی مٹھ کے چائیں گاؤں کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے کی اطلاع ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع انتظامیہ، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایس ڈی آر ایف مشترکہ طور پر بچاؤ مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پورے واقعے کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر اعلیٰ طبی مراکز میں پہنچانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مسافروں کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وہیں، اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یوکاڈا) نے احتیاطی اقدام کے طور پر ٹرانس بھارت ایوی ایشن کے پورے ہیلی کاپٹر بیڑے کی پروازوں پر روک لگا دی ہے۔

یوکاڈا کے مطابق، ہیلی کاپٹر وی ٹی-ایچ سی ایکس نے جمعہ کی دوپہر تقریباً 1 بج کر 14 منٹ پر بدری ناتھ سے دہرادون کے سہستر دھارا کے لیے پرواز بھری تھی۔ جوشی مٹھ وادی کے اوپر پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا اور اس کا ٹریکنگ سسٹم بھی کام کرنا بند ہوگیا۔ اس کے بعد ہیلی کاپٹر کی لوکیشن کا پتہ نہیں چل سکا۔

ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کیپٹن ہمانشو کے علاوہ پانچ مسافر پرتاپ، ارون، شنکر گوڑا، سدھیر کے اور ایچ ایس نٹراج سوار تھے۔ جوشی مٹھ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ چائیں گاو¿ں کے اوپر واقع آرمی کیمپ کے قریب ہیلی کاپٹر کی لوکیشن کا پتہ چلا ہے۔ اس کے بعد ایس ڈی آر ایف کی جوشی مٹھ اور پانڈوکیشور ٹیمیں دوپہر 2 بج کر 24 منٹ پر جائے حادثہ کے لیے روانہ ہوئیں۔

یوکاڈا کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) پرتیک جین نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے جمعہ کی دوپہر 1 بج کر 14 منٹ پر بدری ناتھ دھام سے سہستر دھارا ہیلی پورٹ کے لیے پرواز بھری تھی۔ جوشی مٹھ وادی کو پار کرتے وقت ہیلی کاپٹر کا ٹریکنگ سسٹم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت کل چھ افراد سوار تھے۔ مسافروں کی فہرست کے مطابق پانچوں مسافروں کا تعلق بنگلورو سے بتایا جا رہا ہے۔ تاہم ان کی شناخت اور دیگر تفصیلات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ واقعے کے سلسلے میں مقامی سطح سے بھی کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن فی الحال ان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

جین نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ مہم شروع کردی گئی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ساتھ فوج کی ایک ٹیم کو بھی اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ فی الحال حادثے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی سرکاری اطلاع کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande