دہلی کی ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے: راہل گاندھی
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس کے سابق قومی صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ دہلی کے رام لیلا میدان میں یکم نومبر کو مجوزہ اپوزیشن کی ریلی میں شرکت کے لیے دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی
RAHUL-GANDHI-OPPOSITION-RALLY-DELHI-ALLEGATION


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس کے سابق قومی صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ دہلی کے رام لیلا میدان میں یکم نومبر کو مجوزہ اپوزیشن کی ریلی میں شرکت کے لیے دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ، تلنگانہ اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں سے کانگریس کارکنوں اور عام لوگوں کو دہلی آنے سے روکا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے جمعہ کو یہاں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے والی اپوزیشن کی ریلی سے پہلے دوسری ریاستوں سے دہلی آنے والے لوگوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پہنچنے والے لوگوں کی تعداد اور راستے میں روکے گئے افراد کی تعداد سے ملک میں جاری صورت حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں میں شدید غصہ اور جذباتی دکھ ہے، کیونکہ لاکھوں افراد کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ لوگوں کے ووٹ اڈانی، امبانی، نریندر مودی، امت شاہ اور بھگوان کو فائدہ پہنچانے کے لیے چوری کیے جا رہے ہیں۔ یہ الگ الگ احتجاجی مظاہرے نہیں ہیں، بلکہ ایک ہی تحریک کا حصہ ہیں۔ پورا اپوزیشن متحد ہوکر کھڑا ہے اور احتجاج میں شامل ہونے کے خواہشمند تمام لوگوں کا خیرمقدم ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ لڑائی آئین، ہندوستان کے تصور اور حق رائے دہی کے تحفظ کے لیے ہے۔ ووٹ دینے کا حق ہر ہندوستانی کی آواز ہے اور اپوزیشن اسی حق کی حفاظت کے لیے متحد ہوا ہے۔راہل گاندھی نے بتایا کہ آج ہونے والے اسی نوعیت کے پروگرام (انڈیا اتحاد کی میٹنگ) کو ہفتہ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے اگلے روز رام لیلا میدان میں مارچ نکالا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اس میں شرکت کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande