منی پور میں سرگرم یو این ایل ایف (کوئرینگ) کیڈر گرفتار
امپھال، 30 اکتوبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے جبرا وصولی کے ایک معاملے میں کالعدم تنظیم یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف-کوئرینگ) کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت سلام کھیڑا سنگھ عرف کرن (54) کے طور پر ہوئی ہے۔ منی پور
منی پور میں گرفتار یو این ایل ایف کوئرینگ کیڈر کی تصویر


امپھال، 30 اکتوبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے جبرا وصولی کے ایک معاملے میں کالعدم تنظیم یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف-کوئرینگ) کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت سلام کھیڑا سنگھ عرف کرن (54) کے طور پر ہوئی ہے۔

منی پور پولیس کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ سرکاری اطلاع کے مطابق، بشنو پور پولیس کے کمانڈو یونٹ نے 29 اکتوبر کو نامبول سبال لیکائی علاقے میں مہم چلا کر اسے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق، گرفتار شخص بشنو پور ضلع کے تھانگا کرانگ لاملون لیکائی کا رہائشی ہے۔ اسے یو این ایل ایف (کوئرینگ) کا سرگرم رکن اور جبری وصولی میں ملوث شخص بتایا گیا ہے۔ معاملے میں مزید جانچ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande