معاوضے کی ادائیگی کے بعد بھولاناتھ فلائی اوور کی تعمیر میں تیزی، 41 میں سے 37 پیلر تیار
بھاگلپور،30اکتوبر(ہ س)۔ شہر کو جام کے مسئلے سے نجات دلانے والے زیر تعمیر بھولاناتھ پل اوور برج اور فلائی اوور پروجیکٹ کے کام میں تیزی آگئی ہے۔ میرجان ہاٹ شیتلا استھان چوک کے قریب زمین کے حصول کا مسئلہ حل ہونے کے بعد تعمیراتی کام کی راہ ہموار ہوگئی
معاوضے کی ادائیگی کے بعد بھولاناتھ فلائی اوور کی تعمیر میں تیزی، 41 میں سے 37 پیلر تیار


بھاگلپور،30اکتوبر(ہ س)۔ شہر کو جام کے مسئلے سے نجات دلانے والے زیر تعمیر بھولاناتھ پل اوور برج اور فلائی اوور پروجیکٹ کے کام میں تیزی آگئی ہے۔ میرجان ہاٹ شیتلا استھان چوک کے قریب زمین کے حصول کا مسئلہ حل ہونے کے بعد تعمیراتی کام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ زمین کے حصول کے لیے 15 کروڑ روپے معاوضے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق چھٹھ پوجا کے فوراً بعد متاثرہ حصے میں پیلر کی تعمیر کا کام تیز کردیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے تحت مجموعی طور پر 41 پیلر تعمیر کیے جانے ہیں، جن میں سے 37 کا کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ 33 پیلرو ں کو آپس میں جوڑنے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

محکمہ تعمیرات اور بہار اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق فاؤنڈیشن کا 96 سے 98 فیصد، سب اسٹرکچر کا 76 سے 87 فیصد اور سپر اسٹرکچر کا تقریباً 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔کارپوریشن کے چیف انجینئر کے مطابق ریلوے ٹریک کے اوپر گرڈر چڑھانے اور اسحق چک میں پیلروں کی تعمیر کے لیے مشرقی ریلوے کے ساتھ مشترکہ معائنہ کیا گیا ہے۔ ریلوے کی حفاظتی ہدایات کے پیش نظر ان کاموں کے دوران ٹریفک بلاک لینا ضروری ہے، جس کی تکنیکی منظوری کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھیکھن پور ترمورتی چوک کے آگے زمین حصول کے لیے 39 کروڑ روپے معاوضہ تقسیم کرنے کی تیاری بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں زمین مالکان اور مقامی دکانداروں سے بات چیت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے یارڈ کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ شروع نہ ہونے کے باعث گندا پانی پل کے نیچے گر رہا ہے، جس سے تعمیراتی کام متاثر ہورہا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے میونسپل کارپوریشن اور ریلوے کے درمیان تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکام نے پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی نئی سرکاری مدت مقرر کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande