
ارریہ،3اکتوبر(ہ س)۔،ضلع کے پھولکاہا تھانہ علاقہ کے مانک پور میں ہفتہ کی دوپہر ویران گھر میں چھ سالہ بچی کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ لڑکی کی شناخت بھوانی پور رہائشی دھریندر پاسوان کی 6 سالہ بیٹی پریانشو کماری ہے۔ اہل خانہ کو قتل کا شبہ ہے۔ فارربس گنج کے ایس ڈی پی او راج کشور کمار پولیس افسران اور فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی۔گھر والوں نے بتایا کہ پریانشو بھگوان جیتواہن کی مورتی دیکھنے گئی تھی۔ اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آئی ۔ گھر والے اسے ڈھونڈ رہے تھے۔ اسی دوران جائے واردات کے قریب کھیتوں کا دورہ کرنے والے دنیش مکھیا کے بیٹے نے ویران مکان میں لڑکی کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی دیکھی۔ اہل خانہ اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج اور فاربس گنج کے ایس ڈی پی او راج کشور کمار جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کی۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش پھندے سے لٹکا دی گئی۔ اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف ایس ایل ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan