شیواجی پارک میں ابھیجیت دیپکے کے بیان پر تنازعہ، سچن کھرات کا عوامی طورپر معافی کا مطالبہ
ممبئی، 3 اکتور (ہ س)۔ ممبئی کے شیواجی پارک میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران ابھیجیت دیپکے کی جانب سے مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بارے میں دیے گئے بیان پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا س
Politics Maha Abhijeet Dipke Statement Row


ممبئی، 3 اکتور (ہ س)۔ ممبئی کے شیواجی پارک میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران ابھیجیت دیپکے کی جانب سے مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بارے میں دیے گئے بیان پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا سچن کھرات گروپ کے قومی صدرسچن کھرات نے ہفتہ کو دیپکے کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے ان سے عوامی طورپرمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اس بیان پرمہاراشٹر میں سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔سچن کھرات نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیپکے نے یہ کہہ کر غلط حقائق پیش کیے کہ ملک کے شہریوں کو ووٹ دینے کا حق پنڈت جواہر لال نہرواورڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرنے دیا تھا۔ کھرات نے کہا کہ ہندوستانی آئین کی تیاری میں ڈاکٹر امبیڈکر کا انتہائی اہم کرداررہا ہے اوران کی خدمات کو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ جوڑ کرنہیں دیکھا جانا چاہیے۔کھرات کے مطابق ڈاکٹر امبیڈکر کے بارے میں کوئی بیان دیتے وقت تاریخی حقائق کو پیش نظررکھنا ضروری ہے اور دیپکے کو بھی اپنے بیان میں اس کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیپکے اپنے بیان پرعوامی طورپرمعافی مانگیں۔ کھرات نے خبردار کیا کہ اگردیپکے نے معافی نہیں مانگی توامبیڈکر وادی کارکن ان کے خلاف احتجاج کریں گے۔ سچن کھرات نے دیپکے کے اس بیان پر بھی اعتراض کیا جس میں انہوں نے مہاتما گاندھی کو ملک کی روح، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی اور پنڈت جواہر لال نہرو کو ملک کا دماغ قراردیا تھا۔ کھرات نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کا جائزہ آئین کی تشکیل اور سماجی انصاف کے شعبے میں ان کی تاریخی خدمات کے تناظر میں لیا جانا چاہیے۔ابھیجیت دیپکے نے جمعہ کو شیواجی پارک میں منعقدہ احتجاج کے دوران مہاتما گاندھی کے نظریات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاندھی ملک کی روح ہیں اور ان کے نظریات کبھی ختم نہیں ہوں گے۔ اسی احتجاج کے دوران دیپکے نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ احتجاج کے اہم موضوعات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی اور ووٹر لسٹ سے متعلق تنازعات شامل تھے۔بی جے پی لیڈر پروین دریکر نے بھی دیپکے کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا بیان ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے وقار کو متاثر کرنے والا ہے اور دیپکے کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande