کلگام میں تیندوے کے حملے میں 7 سالہ بچی زخمی
سرینگر 03 اکتوبر (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہل ہانجی پورہ علاقے میں ایک سات سالہ بچی تیندوے کے حملے کے بعد زخمی ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ لڑکی کولگام کے دمہل ہانجی پورہ میں چیتے کے حملے میں زخمی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کو خ
کلگام میں تیندوے کے حملے میں 7 سالہ بچی زخمی


سرینگر 03 اکتوبر (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہل ہانجی پورہ علاقے میں ایک سات سالہ بچی تیندوے کے حملے کے بعد زخمی ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ لڑکی کولگام کے دمہل ہانجی پورہ میں چیتے کے حملے میں زخمی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کو خصوصی طبی نگہداشت کے لیے سکمز سری نگر منتقل کیا گیا اور اس کی شناخت شاہدہ اختر (7) ساکنہ ڈی ایچ پورہ، کولگام کے طور پر کی گئی۔ دریں اثنا، اس واقعے سے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے حکام سے چیتے کے مزید حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande