ہندوستانی پارلیمانی وفد 153ویں آئی پی یو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے تنزانیہ روانہ
نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س): راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد 5 سے 9 اکتوبر تک تنزانیہ کے اروشا میں ہونے والی بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 153ویں جنرل اسمبلی اور اس سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کے لیے روانہ ہو
ہندوستانی پارلیمانی وفد 153ویں آئی پی یو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے تنزانیہ روانہ


نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س): راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد 5 سے 9 اکتوبر تک تنزانیہ کے اروشا میں ہونے والی بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 153ویں جنرل اسمبلی اور اس سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کے مطابق، آئی پی یو جنرل اسمبلی میں دنیا بھر کے ارکان پارلیمنٹ ’شمولیت، اعتماد اور سب کے لیے مواقع کے ذریعے بہتر حکمرانی کو فروغ دینے اور معاشروں کو بااختیار بنانے‘ کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہندوستانی وفد میں لوک سبھا کے ارکان پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر، اپراجیتا سارنگی، سنجے جیسوال، کمل جیت سہراوت، لتا وانکھیڑے، بجولی کلیتا میدھی اور این. کے. پریم چندرن کے علاوہ راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سسمت پاترا شامل ہیں۔

ہری ونش آئی پی یو کی گورننگ کونسل، عام بحث اور ہنگامی موضوع پر ہونے والی بحث میں شرکت کریں گے۔ وہ آئی پی یو کے صدر کے عہدے کے امیدواروں کے ساتھ ہونے والی سماعت میں بھی حصہ لیں گے۔

ہندوستانی پارلیمانی وفد کے ارکان جمہوریت و انسانی حقوق، امن و بین الاقوامی سلامتی، پائیدار ترقی، خواتین کی شمولیت، سائنس و ٹیکنالوجی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، صحت، ذہنی صحت، اہم معدنیات، مصنوعی ذہانت اور کام کے مستقبل جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ بحری سلامتی، موسمیاتی تبدیلی اور پہاڑی و سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ سمیت عصر حاضر کے عالمی مسائل پر بھی مختلف اجلاسوں، پینل مباحثوں اور ورکشاپس میں ہندوستانی وفد اپنے خیالات پیش کرے گا۔

ہندوستانی پارلیمانی وفد کی یہ شرکت آئی پی یو کے ساتھ اس کے مسلسل تعلق اور پارلیمانی سفارت کاری، کثیرالجہتی مذاکرات نیز عالمی امن، ترقی، جمہوریت اور معاشروں کو بااختیار بنانے سے متعلق امور پر مختلف پارلیمانوں کے درمیان تعاون کے تئیں اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande