سنگاپور میں چھتیس گڑھ میں سرمایہ کاری کے امکانات کو عالمی سطح پر پیش کریں گے وشنو دیو سائے
سنگاپور، 3 اکتوبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے آج شام جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے اقتصادی مرکز سنگاپور کے چار روزہ دورے پر یہاں پہنچیں گے۔وزیراعلیٰ آج صبح نئی دہلی سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ 3 سے 6 اکتوبر تک ان کا دورہ چھتیس
سنگاپور میں چھتیس گڑھ میں سرمایہ کاری کے امکانات کو عالمی سطح پر پیش کریں گے وشنو دیو سائے


سنگاپور، 3 اکتوبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے آج شام جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے اقتصادی مرکز سنگاپور کے چار روزہ دورے پر یہاں پہنچیں گے۔وزیراعلیٰ آج صبح نئی دہلی سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ 3 سے 6 اکتوبر تک ان کا دورہ چھتیس گڑھ میں نئی سرمایہ کاری، صنعتی شراکت داری اور عالمی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری مواقع پر مرکوز رہے گا۔

وزیراعلیٰ کے سنگاپور پہنچنے کے بعد 4 اکتوبر کو بڑے صنعتی گروپوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان ملاقاتوں میں چھتیس گڑھ کی صنعتی صلاحیت، سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور ممکنہ منصوبوں کے حوالے سے کاروباری نمائندوں کے ساتھ براہ راست تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کا اہم پروگرام 5 اکتوبر کو ’سنگاپور انڈیا نیٹ ورک فار گروتھ (سنگ) فورم 2026‘ کے طور پر منعقد ہوگا۔ اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر وزیراعلیٰ سائے سنگاپور کے ممتاز صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں گے۔ پروگرام میں وزیراعلیٰ سے چھتیس گڑھ میں سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے براہ راست سوالات بھی کیے جائیں گے۔

ریاست کے سینئر افسران کے مطابق، وزیراعلیٰ اس پلیٹ فارم پر چھتیس گڑھ کی ایسی صنعتی تصویر پیش کریں گے جس میں روایتی وسائل پر مبنی صنعتوں کے ساتھ ٹیکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ اور گرین اکانومی کے شعبوں میں بھی نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

سنگاپور میں ہونے والی بات چیت کے دوران اے آئی اور ڈیٹا سینٹر، الیکٹرانکس، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹر، مینوفیکچرنگ اور گرین انرجی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بستر میں سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت کو بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ریاست کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کو جدید سیاحتی سہولتوں سے جوڑنے کے امکانات پر بھی صنعت سے وابستہ افراد کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

سنگ فورم میں وزیراعلیٰ کے ساتھ ہونے والا مکالمہ اس دورے کا اہم حصہ ہوگا۔ سرمایہ کاروں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ میں صنعتیں قائم کرنے کے امکانات، بنیادی ڈھانچے، توانائی، وسائل اور ریاست کی صنعتی پالیسیوں سے متعلق مختلف پہلوو¿ں کو سامنے رکھیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande