
نئی دہلی، 29 اکتوبر (ہ س): نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن جمعہ (30 اکتوبر) کو تمل ناڈو کے دورے پر جائیں گے۔ اس دوران وہ رام ناتھ پورم ضلع کے پسومپون میں پسومپون متھو رام لنگا تیور کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
نائب صدر سکریٹریٹ کے مطابق، رادھا کرشنن تمل ناڈو کے ڈنڈیگل میں گاندھی گرام دیہی ادارے (اعزازی یونیورسٹی) کی گولڈن جوبلی تقریبات اور 39ویں جلسۂ تقسیمِ اسناد میں بھی شرکت کریں گے۔
نائب صدر کا یہ دورہ پسومپون متھو رام لنگا تیور کی یومِ پیدائش کی تقریبات اور گاندھی گرام دیہی ادارے کی تعلیمی تقریبات میں ان کی شرکت کے لحاظ سے اہم ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد