
اگرتلہ، 29 اکتوبر (ہ س): تریپورہ میں پوسٹ گریجویٹ اساتذہ کی بھرتی کے لیے تریپورہ ٹیچر ریکروٹمنٹ بورڈ (ٹی آر بی ٹی) نے سلیکشن ٹیسٹ (ایس ٹی پی جی ٹی) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع دیتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں جمع کرانے کی اپیل کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ اساتذہ کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے اہل امیدواروں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ٹی آر بی ٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت اہل امیدوار پوسٹ گریجویٹ اساتذہ کے انتخاب کے لیے منعقد ہونے والے ایس ٹی پی جی ٹی امتحان میں شرکت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ، اہلیت کی شرائط اور دیگر ضروری معلومات کے لیے بورڈ کا سرکاری نوٹیفکیشن ضرور دیکھیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی