اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو قطر نے ’بے بنیاد اور خطرناک‘ قرار دیا
دوحہ، 29 اکتوبر (ہ س):۔ قطر نے اسرائیل کے انتخابات میں مداخلت کرنے اور ان کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں ”بے بنیاد اور خطرناک“ قرار دیا ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الان
اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو قطر نے ’بے بنیاد اور خطرناک‘ قرار دیا


دوحہ، 29 اکتوبر (ہ س):۔

قطر نے اسرائیل کے انتخابات میں مداخلت کرنے اور ان کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں ”بے بنیاد اور خطرناک“ قرار دیا ہے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ قطر اسرائیل کے انتخابات میں مداخلت کرنے یا ان کے نتائج کو متاثر کرنے کے مقصد سے کسی بھی سرگرمی کی مالی معاونت کرنے کے الزامات کی واضح طور پر تردید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بعض سیاست دانوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی جانب سے قطر پر مختلف قسم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ پہلے قطر پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو اور سیاسی بائیں بازو کو متاثر کرنے کے الزامات لگائے گئے، جبکہ اب انتخابی مہم کے دوران عرب ووٹروں کو متاثر کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

الانصاری نے کہا کہ قطر کے خلاف لگائے جانے والے یہ الزامات یکساں طور پر بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔ تاہم، انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ الزامات لگانے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande