
نئی دہلی، 29 اکتوبر (ہ س): تہواروں کے موسم میں مسافروں کی بڑھتی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے شمالی ریلوے نے سہارنپور جنکشن اور وارانسی کے درمیان بغیر رزرویشن والی خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے جمعرات کو بتایا کہ ٹرین نمبر 04552 سہارنپور-وارانسی بغیر رزرویشن والی خصوصی ٹرین 30 اکتوبر کو سہارنپور سے روانہ ہوگی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 04551 وارانسی-سہارنپور بغیر رزرویشن والی خصوصی ٹرین 2 نومبر کو وارانسی سے چلے گی۔ دونوں سمتوں میں ایک ایک پھیرے لگائے جائیں گے۔
ٹرین نمبر 04552 سہارنپور-وارانسی خصوصی ٹرین سہارنپور سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی اور مرادآباد، بریلی، شاہجہاں پور، ہردوئی، عالم نگر، رائے بریلی جنکشن، ماں بیلہ دیوی دھام پرتاپ گڑھ جنکشن اور جھنگئی جنکشن سے ہوتے ہوئے اگلے دن صبح 7 بجے وارانسی پہنچے گی۔
واپسی میں ٹرین نمبر 04551 وارانسی-سہارنپور خصوصی ٹرین وارانسی سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین جھنگئی جنکشن، ماں بیلہ دیوی دھام پرتاپ گڑھ جنکشن، رائے بریلی جنکشن، عالم نگر، ہردوئی، شاہجہاں پور، بریلی اور مرادآباد سے ہوتے ہوئے اگلے دن صبح 7 بجے سہارنپور جنکشن پہنچے گی۔
ریلوے نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ ٹرین کے اوقات اور آمد و رفت سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے نیشنل ٹرین انکوائری سسٹم کی ویب سائٹ یا ایپ دیکھیں، یا ریلوے ہیلپ لائن نمبر 139 پر رابطہ کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی