جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ، دراس اور زوجیلا کے پاس برفباری
سرینگر، 29 اکتوبر( ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جموں و کشمیر میں 6 نومبر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے اور 29 اکتوبر کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش کے مختصر سلسلے اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ عین پیش گوئی کے مطابق
تصویر


سرینگر، 29 اکتوبر( ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جموں و کشمیر میں 6 نومبر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے اور 29 اکتوبر کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش کے مختصر سلسلے اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ عین پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے کئ علاقوں میں میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے جبکہ کئ پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہوئی ہے۔ فی الحال برفباری دراس اور زوجیلا درے کے آس پاس والے علاقے میں شروع ہوئی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ آج چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کے بعد، 30 اور 31 اکتوبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ یکم نومبر سے 3 نومبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور یہی صورتحال 4 سے 6 نومبر تک بھی برقرار رہ سکتی ہے؛ اس دوران کچھ مخصوص علاقوں میں ہلکی بارش کے مختصر سلسلے دیکھنے میں آ سکتے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande