
واشنگٹن ،29اکتوبر (ہ س )۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کے چیف پلانر لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ امریکی اخبار دی اٹلانٹک اور دی ہِل کاگزشتہ روز اپنی رپورٹس میں کہنا تھا کہ بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، جبکہ ان کے متبادل کا بھی اعلان نہیں کیا گیا،بریٹ سلویا جوائنٹ اسٹاف کے ڈائریکٹوریٹ فار اسٹریٹجی، پلانز اینڈ پالیسی کے سربراہ تھے، جسے جے فائیو (J-5) کہا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کی برطرفی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے سابق کمانڈر بریٹ سلویا ان دو درجن سے زائد اعلیٰ فوجی افسران میں شامل ہیں جنہیں پینٹاگون کی سربراہی سنبھالنے کے بعد سے پییٹ ہیگسیتھ برطرف کر چکے ہیں یا عہدے چھوڑنے پر مجبور کر چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ