ممبئی احمد آباد قومی شاہراہ پر کنٹینر کی زد میں آکر 26 سالہ خاتون ہلاک، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی ، 28 اکتوبر (ہ س) ۔ ممبئی احمد آباد قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح شدید ٹریفک جام کے دوران کنٹینر کی زد میں آنے سے 26 سالہ دھن شری پریش سونونے کی موت ہوگئی۔ متوفیہ ویرار مشرق کے گنیش پوری علاقے میں واقع گاندھی پاڑہ کی رہنے والی تھیں اور ساتِولی
Woman Dies After Container Runs Over Her


ممبئی ، 28 اکتوبر (ہ س) ۔ ممبئی احمد آباد قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح شدید ٹریفک جام کے دوران کنٹینر کی زد میں آنے سے 26 سالہ دھن شری پریش سونونے کی موت ہوگئی۔ متوفیہ ویرار مشرق کے گنیش پوری علاقے میں واقع گاندھی پاڑہ کی رہنے والی تھیں اور ساتِولی کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔اطلاعات کے مطابق دھن شری پریش سونونے صبح تقریباً 10 بجے اپنی ملازمت پر جارہی تھیں کہ اس دوران کنٹینر کی زد میں آگئیں۔ قومی شاہراہ پر گزشتہ رات سے ہی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی تھیں اور بدھ کی صبح بھی شدید ٹریفک جام تھا۔ اس حادثے کے بعد شاہراہ پر حفاظتی انتظامات اور ٹریفک پولیس کی مبینہ لاپروائی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں پیلہار پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستھان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande