اتر پردیش قانون ساز کونسل انتخابات: بی جے پی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایس پی نے تین پر قبضہ جمایا، دو نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری
لکھنؤ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش قانون ساز کونسل کے پانچ گریجویٹ اور چھ اساتذہ کے حلقوں کے دو سالہ انتخابات 2026 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار تین نشستوں پر جیت در
اتر پردیش قانون ساز کونسل انتخابات: بی جے پی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایس پی نے تین پر قبضہ جمایا، دو نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری


لکھنؤ، 28 اکتوبر (ہ س)۔

اتر پردیش قانون ساز کونسل کے پانچ گریجویٹ اور چھ اساتذہ کے حلقوں کے دو سالہ انتخابات 2026 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار تین نشستوں پر جیت درج کر چکے ہیں اور دو نشستوں پر آگے چل رہے ہیں۔ اس انتخاب میں بنیادی طور پر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان براہِ راست مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اتر پردیش قانون ساز کونسل کی 11 نشستوں کے لیے 23 اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی منگل، 27 اکتوبر کو صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ اب تک اعلان کردہ نتائج کے مطابق بی جے پی کے چھ امیدوار کامیاب قرار دیے جا چکے ہیں۔ ان میں میرٹھ گریجویٹ حلقے سے دنیش گوئل، میرٹھ اساتذہ حلقے سے شری چند شرما، لکھنو¿ اساتذہ حلقے سے امیش دویدی، بریلی۔ مرادآباد اساتذہ حلقے سے ڈاکٹر ہری سنگھ ڈھلوں، آگرہ گریجویٹ حلقے سے مانویندر سنگھ اور گورکھپور۔ فیض آباد اساتذہ حلقے سے دھرو کمار ترپاٹھی شامل ہیں۔

اسی طرح سماج وادی پارٹی کے تین امیدواروں کو بھی کامیاب قرار دیا جا چکا ہے۔ ان میں وارانسی اساتذہ حلقے سے لال بہاری یادو، آگرہ اساتذہ حلقے سے ڈاکٹر آکاش اگروال اور الٰہ آباد۔ پریاگ راج گریجویٹ حلقے سے ڈاکٹر مان سنگھ یادو شامل ہیں۔

گریجویٹ حلقوں کی دو نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری

اس کے علاوہ لکھنو¿ گریجویٹ حلقے اور وارانسی گریجویٹ حلقے میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

لکھنو¿ گریجویٹ حلقے میں ساتویں مرحلے کی گنتی کے بعد سماج وادی پارٹی کی امیدوار کانتی سنگھ کو 45,221 ووٹ ملے ہیں، جبکہ بی جے پی کے امیدوار اوینیش کمار سنگھ کو 30,986 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

اسی طرح وارانسی گریجویٹ حلقے میں چوتھے مرحلے کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے امیدوار آشوتوش سنہا 22,599 ووٹ حاصل کرکے بی جے پی کے امیدوار کیدار ناتھ سنگھ سے آگے چل رہے ہیں۔ کیدار ناتھ سنگھ کو اب تک 15,404 ووٹ ملے ہیں۔

یہاں بی جے پی کے عہدیدار اور کارکنان مبصر پرانجل یادو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ وہ مبصر کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اب تک اعلان کردہ نتائج کی فہرست

1. میرٹھ گریجویٹ حلقہ: دنیش کمار گوئل — بھارتیہ جنتا پارٹی

2. لکھنو¿ اساتذہ حلقہ: امیش دویدی — بھارتیہ جنتا پارٹی

3. وارانسی اساتذہ حلقہ: لال بہاری یادو — سماج وادی پارٹی

4. آگرہ اساتذہ حلقہ: ڈاکٹر آکاش اگروال — سماج وادی پارٹی

5. میرٹھ اساتذہ حلقہ: شری چند شرما — بھارتیہ جنتا پارٹی

6. بریلی۔ مرادآباد اساتذہ حلقہ: ڈاکٹر ہری سنگھ ڈھلوں — بھارتیہ جنتا پارٹی

7. الٰہ آباد۔ جھانسی گریجویٹ حلقہ: ڈاکٹر مان سنگھ یادو — سماج وادی پارٹی

8. گورکھپور۔ فیض آباد اساتذہ حلقہ: دھرو کمار ترپاٹھی — بھارتیہ جنتا پارٹی

9. آگرہ گریجویٹ حلقہ: ڈاکٹر مانویندر پرتاپ سنگھ (گرو جی) — بھارتیہ جنتا پارٹی

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande