
علی گڑھ, 28 اکتوبر (ہ س)۔
یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2027 کے لیے علی گڑھ ضلع میں 127 امتحانی مراکز تجویز کیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے سات کم ہیں۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 99 ہزار 463 طلبہ و طالبات کی شرکت متوقع ہے، جن میں 57 ہزار 283 طلبہ، 42 ہزار 178 طالبات اور دو ٹرانس جینڈر امیدوار شامل ہیں۔
تجویز کے مطابق ہائی اسکول کے 51 ہزار 316 اور انٹرمیڈیٹ کے 48 ہزار 147 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے۔ 31 مراکز پر ایک ہزار سے زیادہ امیدواروں کو بٹھانے کا منصوبہ ہے، جبکہ 38 مراکز پر امیدواروں کی تعداد 500 سے کم ہوگی۔ سب سے زیادہ 2200 امیدواروں کے لیے شری ٹیکا رام گرلس انٹر کالج میں انتظامات کی تجویز ہے۔
یوپی بورڈ کے امتحانات 5 فروری سے 24 فروری تک منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ بورڈ نے مجوزہ امتحانی مراکز پر اعتراضات اور تجاویز پیش کرنے کے لیے 28 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔ ترمیم شدہ فہرست 16 نومبر کو اپ لوڈ کی جائے گی، جس پر 21 نومبر تک دوبارہ اعتراضات پیش کیے جا سکیں گے۔ امتحانی مراکز کی حتمی فہرست 27 نومبر کو جاری کرنے کی تیاری ہے۔
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ