اجیت پوار کی این سی پی میں تنظیمی تبدیلیاں، امیش پاٹل قومی ترجمان اور ذیشان صدیقی ممبئی صدر مقرر
ممبئی ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں تنظیمی سطح پر اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سولاپور کے ضلع صدر امیش پاٹل کو پارٹی کا قومی ترجمان اور رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کو ممبئی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ان تقرریوں کا اعلان
اجیت پوار کی این سی پی میں تنظیمی تبدیلیاں، امیش پاٹل قومی ترجمان اور ذیشان صدیقی ممبئی صدر مقرر


ممبئی ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں تنظیمی سطح پر اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سولاپور کے ضلع صدر امیش پاٹل کو پارٹی کا قومی ترجمان اور رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کو ممبئی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ان تقرریوں کا اعلان پارٹی کی قومی صدر اور مہاراشٹر کی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار نے کیا۔سنیترا پوار اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پارتھ پوار کی موجودگی میں سرکاری رہائش گاہ دیوگیری بنگلے پر امیش پاٹل اور ذیشان صدیقی کو تقرری کے خطوط حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر این سی پی کے دیگر رہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔سنیترا پوار نے امید ظاہر کی کہ امیش پاٹل اور ذیشان صدیقی آنجہانی اجیت پوار کے افکار، اصولوں اور عوامی خدمت کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں رہنما پوری وفاداری اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

نیوز آڈٹ رپورٹ

ہندوستھان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande