مہاراشٹر میں سرکاری کام کاج کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال، وزیراعلیٰ فڈنویس نے نئی ڈیجیٹل خدمات کا آغاز کیا
ممبئی ، 28 اکتوبر (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت، مربوط ڈیٹا بیس اور ڈیجیٹل نظام کے مؤثر استعمال سے سرکاری کام کاج میں شفافیت، جواب دہی اور کارکردگی بہتر ہوگی۔ اس کے ذریعے سرکاری اسکیموں کے فوائد مستحق افرا
مہاراشٹر میں سرکاری کام کاج کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال، وزیراعلیٰ فڈنویس نے نئی ڈیجیٹل خدمات کا آغاز کیا


ممبئی ، 28 اکتوبر (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت، مربوط ڈیٹا بیس اور ڈیجیٹل نظام کے مؤثر استعمال سے سرکاری کام کاج میں شفافیت، جواب دہی اور کارکردگی بہتر ہوگی۔ اس کے ذریعے سرکاری اسکیموں کے فوائد مستحق افراد تک پہنچانے، غیر مستحق افراد کی نشاندہی کرنے اور اسکیموں کے حقیقی نتائج کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے بدھ کو ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں مہاسارتھی پورٹل کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر مہا ڈی بی ٹی 2.0، آپلے سرکار 2.0 اور میتری پورٹل کی نئی خدمات کے ساتھ محفوظ مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم مہا انڈس کا بھی آغاز کیا گیا۔وزیراعلیٰ فڈنویس نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل نظام سے سرکاری فیصلوں کے وسیع ذخیرے میں مطلوبہ معلومات کم وقت میں حاصل کی جاسکیں گی۔ اس ٹیکنالوجی سے سرکاری خط و کتابت کا انتظام اور دفتری کام بھی آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مہاسارتھی منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، اس لیے مختلف محکموں کے زیر التوا کام جلد مکمل کیے جائیں۔ متعلقہ افسران کو محکمہ جاتی سطح پر ضروری کارروائیاں تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ مہاسارتھی نظام میں مختلف محکموں کے ڈیٹا کو ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس یعنی اے پی آئی کے ذریعے مربوط کیا جارہا ہے، جس سے معلومات باقاعدگی سے تازہ کی جاسکیں گی۔ اس سے اسکیموں کے نفاذ، فنڈ کے استعمال اور مستحقین کی تصدیق کا عمل بہتر ہوگا۔ خصوصاً انفرادی فوائد والی اسکیموں میں درست مستحقین کا انتخاب، غیر مستحق افراد کی شناخت اور حاصل ہونے والے حقیقی فوائد کا جائزہ لینا آسان ہوگا۔اجلاس میں وزیر ماہی پروری نتیش رانے، ریاستی خدمات کے حقوق کمیشن کے چیف کمشنر منو کمار شریواستو، چیف سکریٹری راجیش اگروال اور الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت محکمہ کے سکریٹری ویریندر سنگھ کے علاوہ مختلف محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ضلع کلکٹرس موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستھان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande