
نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28 نشستوں کے انتخابات میں کانگریس کی ایک بھی نشست پر کامیابی نہ ملنے پر بدھ کے روز پارٹی پر طنز کیا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ”چار بڑی ریاستوں اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ یہ انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے گئے۔ اندازہ لگائیے کہ کانگریس نے کتنی نشستیں جیتیں؟“
وزیر اعظم کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی قابلِ اعتماد ہونے پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہونے والے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کانگریس کی انتخابی کارکردگی پر سوال اٹھایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ